ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : ڈوبتے بیٹے کو بچانے کے لئے خاتون نے لگائی تالاب میں چھلانگ ۔ دونوں ہوگئے ہلاک

سولیا : ڈوبتے بیٹے کو بچانے کے لئے خاتون نے لگائی تالاب میں چھلانگ ۔ دونوں ہوگئے ہلاک

Sun, 08 Aug 2021 23:36:27    S.O. News Service

سولیا،8؍ اگست (ایس او نیوز) کیمراجے نیلور میں المناک واقعہ پیش آیا جس میں اپنے ڈوبتے بیٹے کو بچانے کے لئے ایک ماں نے تالاب میں چھلانگ لگادی مگر ماں اور بیٹا دونوں ہی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کا نام سنگیتا ہے اور اس کے بیٹے کا نام ابھیمنیو ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگیتا اپنے بیٹے کے ساتھ  پڑوسی سے ملنے جارہی تھی کہ ابھیمنیو اچانک پیر پھسل کر تالاب میں گر گیا ۔ سنگیتا اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے خود بھی تالاب میں کود پڑی لیکن وہ تیرنا نہیں جانتی تھی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا دونوں ہی پانی میں غرق ہوگئے ۔ 
    
کہتے ہیں کہ جب سنگیتا بڑی دیر تک اپنے گھر واپس نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اسے تلاش کرنا شروع کیا تب تالاب کے کنارے اس کی چپل پڑی نظر آئی ۔ اس کے بعد ماں اور بیٹے کے ڈوب جانے کی بات سامنے آئی ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ سنگیتا میلکار میں واقع  شوہر کے گھر سے  اپنے مائکے میں کچھ دن رہنے کے لئے آئی تھی ۔ سولیا پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


Share: